سسئی پلیجو کی جانب سے سندہ کے پانی ماہر ابھایو خان خشک کی اچانک انتقال پر ورثا سے تعزیت

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر و سینیٹر سسئی پلیجو سندھ کے پانی کے ماہر مرحوم اوبھایو خان خشک کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور ان کے ورثا سے تعزیت کی اور ان کے اچانک انتقال پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سسئی پلیجو کا کہنا تھا کہ اوبھایو خان خشک نے سندھ کے پانی پر پڑنے والے ڈاکوں کے خلاف شاندار کام کیا۔ انہوں نے سندھو دریا پر ڈیموں اور کینالوں سمیت پنجاب کی جانب سے نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جدائی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک ادارے اور پانی کے ترجمان کی جدائی ہے، جس کا خلا صدیوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پلیجو خاندان اس غم کی گھڑی میں اوبھایو خان خشک کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے۔



