رکن اسمبلی ایاز علی شاہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،ایس ڈی او حیسکو ٹھٹھہ تبدیل

ٹھھٹہ(جاويد لطيف میمن/جانوڈاٹ پی کے)عوامی شکایات کے بعد قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بعد ایس ڈی او حیسکو ٹھٹھہ کا تبادلہ کردیا گیا۔
حیسکو واپڈا حیدرآباد کی جانب سے ٹھٹھہ میں کافی عرصے سے تعینات ایس ڈی او واپڈا ٹھٹھہ جو مبینہ طور پر ٹھٹھہ کے شہریوں کے لیے اس گرمی کے موسم میں عذاب بنا ہوا تھا، کئی بار ریکوری اور بجلی چوری کے نام پر شہریوں کے گھروں اور آس پاس کے گاؤں پر عملے سمیت چھاپے مارنے والا، شہریوں کو تنگ کرنے اور شہریوں پر جھوٹے مقدمے درج کروانے والا ایس ڈی او واپڈا حیسکو ٹھٹھہ کو قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کی کوششوں سے ٹھٹھہ سے تبادلہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے ٹھٹھہ کے شہریوں نے قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کرکے ایس ڈی او حیسکو ٹھٹھہ کے خلاف شکایتیں کی تھیں۔ جس کے بعد سید ایاز علی شاہ شیرازی نے حیسکو کے حکام سے رابطہ کرکے ایس ڈی او ٹھٹھہ حیسکو واپڈا کو جلد ٹھٹھہ سے تبادلہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ جس کے بعد حیسکو حکام نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے مذکورہ ایس ڈی او کا ٹھٹھہ سے تبادلہ کر دیا ہے اور سجاول کے ایس ڈی او حیسکو کو تبادلہ کرکے ٹھٹھہ میں ایس ڈی او حیسکو ٺٽو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ٹھٹھہ کے شہریوں نے قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔



