ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی نے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا اردلی روم میں پولیس اہلکاروں کے مسائل، شوکاز، سسپینشن و دیگر مسائل پر احکامات جاری کیے گئے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے زیرالتوا شوکاز نوٹسز ، انکوائریز کے فیصلے کیے اور غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت، مسکنڈکٹ، منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث 90 پولیس اہلکاروں کو قانونی تقاضوں کے مطابق شوکاز نوٹسز فائنل و دیگر فیصلے کیے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام اہلکاروں کو پیغام دیا کہ تمام پولیس جوانوں کے چھٹی، ٹرانسفر، ویلفیئر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں پیش ہوں ایس ایس پی ٹھٹھہ نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات کی کہ اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور نہایت دیانتداری سے کریں، گٹکا ماوا و منشیات کھانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخش نہیں کیا جائیگا، پراپر اچھی یونیفارم پہنیں دوران چیکنگ اور تھانہ جات پر عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button