پ پ پ کے بانی چیئرمن شھید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر سابق صوبائی وزیر سینیٹر سسی پلیجو کا خراج عقیدت

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے)سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر سسئی پلیجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے آج کے دن ھم ایک بھادر، ذھین، حوصلہ مند ، دور رس اور عوم کے محبوب ترین عظیم رھنما قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کے سینتالیسوین یوم شہادت پر انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج اور سلام پیش کرتے ہیں۰
قائد عوام کی شجائت اور شہادت نے پاکستان کے دفاع کی آبیاری کی اور ھم ھمیشہ یاد رکھتے ہیں انکی اس بھادری، ھمت اور رھبری کو اور تا دم یاد رکھینگے۰
شھید بھٹو پاکستان کے حقیقی ھیرو رھنما تھے اور یہ سپھسالاری بیمثال رہی جسے عوامی ساتھ اور محبتیں ملیں۰
شہید عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے عظیم رہنماوُں میں سے تھے۰
. بیشک وہ ایک پیدائشی اور قدرتی لیڈر تھے۔ جس نے ھر پل اپنی نگاھ نہ صرف حال کے چیلنجر پر رکھی پر پاکستان کے مستقبل کے لئے بھی سوچا اور مختصر عرصے مین کئی
عملی اقدام کئے۰
شھید بھٹو ہر لحاظ سے ایک دور اندیش، انسان دوست اور جرئتمند رھنما تھے، اس ملک
ملک کے لوگوں کو متحد کیا، انہیں اپنے حقوق سے آگاہ کیا اور انھین سیاسی شعور دیا،
وہ آخری وقت تک اپنی عوام سے وفادار رہے.
قائداعظم محمد علی جناح صاحب نے ہمیں پاکستان جیسا ملک دیا، اور قائد عوام شهيد ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے اس ملک کو ایک منتخب وزیراعظم کے طور ایک وژن اور پہلا آئین دیا،جمہوریت دی،
دفاعی منصوبے اور پالیسیز دیکر ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اور اس راہ میں بڑی طاقتور بیرونی قوتوں اور اندرونی سازشوں کا مقابلہ کیا ان کے سامنے آخر تک ڈٹے رہے۰
جان دیدی پر سر نہین جھکایا۰
شہید اپنے ملک و قوم کی محبت میں سرشار اپنے عوامی نظریے اور وفاداری پہ کھڑے رہے اور شہید ہوگئے، ایک عظیم شجاع اور بےخوف رہنما، جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے اُتنا کم ہے.
ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ۴۷ ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہوئے سرخ سلام کرتے ہیں.



