خواتین اہلکاروں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی کھلی بزدلی اور اخلاقی شکست کا ثبوت ہے،شیری رحمان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)‏نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور ان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔شیری رحمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ  شیری رحمان نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی کھلی بزدلی اور اخلاقی شکست کا ثبوت ہے،معصوم خاندانوں اور خواتین پر حملے کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم ان کے خلاف متحد ہے،پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، آج بھی عوام دہشتگردی کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں۔جو عناصر خوف اور خونریزی کے ذریعے بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی بہادر بیٹیاں اپنی جرات اور فرض شناسی سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں،ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، امن کے دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Back to top button