ٹیکسلا،پسند کی شادی پر جوڑے کو زبردستی زہرپلادیا،دلہاجاں بحق،دلہن کی حالت غیر،4ملزم گرفتار

ٹیکسلا(جانوڈاٹ پی کے)ٹیکسلا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑےکوزبردستی زہرپلادیا گیا،دلہا جاں بحق اور دلہن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیریلا مشروب پینے سے دلہا اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیاجبکہ دلہن کی حالت تشویشناک ہے،پولیس پہنچی تو میاں بیوی نیم بے ہوش تھے۔حکام کے مطابق پولیس ٹیم کے جائے وقوعہ پہنچنے پر دلہن کے اہل خانہ نے فائرنگ کی،واقعے کی ایف آئی آر تھانا ٹیکسلا میں درج کرلی گئی،4ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان افضل اورمریم نے3ماہ قبل ٹیکسلا میں شادی کی تھی۔



