افغان طالبان کو اندرونی خلفشارکاسامنا،حملوں نےزورپکڑلیا

کابل(جانوڈاٹ  پی کے)افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی ہے۔افغانستان میں طالبان مخالف گروپ یفتل کے بعد اب زیبک اور بدخشاں میں بھی مربوط حملے کررہے ہیں۔توپ خانہ علاقے میں طالبان کی چوکیوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں،ان جھڑپوں کے دوران15طالبان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید علاقوں تک لڑائی پھیلنے کاخدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بدخشاں میں طالبان رجیم کی گرفت کمزور پڑنے لگی اور بڑھتی دراڑیں مزید واضح ہو چکی ہے۔اس سے پہلے مزاحمتی گروپ سپاہیانِ میہن نے یفتل ، بدخشان میں ضلعی ہیڈکوارٹر، پولیس اور انٹیلی جنس دفاتر عارضی طور پر چھین لیے تھے۔ذرائع کے مطابق مخالف گروپوں نے طالبان کا پرچم اتار کر اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button