ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم ، چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کردیں۔
کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت ججز پر بھی ہوگا۔
ترمیم کے بعد ججزصرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت چیف جسٹس کی اجازت سے کرسکیں گے تاہم ججز کے دیگر فنکشنز میں جانے پر پابندی نہیں ہوگی۔
کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 15 کے پیرا 2اور 3میں ترمیم کرکے وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ججزکے سوشل کلچرل، پولیٹیکلاور ڈپلومیٹک فنکشنز میں شامل ہونے پر پابندی تھی۔



