سجاول: پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو ساتھی فرار

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) سرویچ نگر کے قریب تھانہ سجاول کی پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی علینہ راجپر کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کے فائر لگنے سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ارشاد لونجھو کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی علینہ راجپر نے بتایا کہ زخمی ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button