آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہی ہٹائے گا، فرانس معاملے کو پیچیدہ نہ بنائے،ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہی ہٹائے گا جیسا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے  اسلام آبادایم او یو میں درج ہے۔

انہوں نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے ردعمل میں کہی۔

فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فرانس اور عمان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں تعاون کریں گے۔

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت حساس اور پیچیدہ ہے اور ہم فرانس کو سختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی اشتعال انگیزی سے اس معاملے کو مزید پیچیدہ نہ بنائے۔

مزید خبریں

Back to top button