ایران کا بڑا اقدام: آبنائے ہرمز دوبارہ بند، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے اہم عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے ردعمل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور جب تک یہ ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہے اور اس پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت خصوصاً تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، اس کی بندش سے عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔



