بدین میں2چوروں کو3-3سال قید،25-25ہزارجرمانے کی سزا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)چوری کا الزام ثابت ہونے پر سول جج ون اور جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور کی عدالت نے دو ملزمان کو 3/3 سال قید بامشقت اور 25/25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی اور دونوں مجرموں کو عدالت کے احاطے سے گرفتاری کر کے جیل بھیج دیا گیا خبر مطابق بدین شہر کے وارڈ نمبر پانچ کبھی محلہ کے رہائشی ساحل میر محمد پر ہیاڑ کی مدعیت بدین تھانے پر ملزمان شاہنواز ولد محمد قاسم سومرو اور امتیاز علی ولد محمد قاسم سومرو پر ان کے گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کا مقدمہ نمبر 544/2025 دفعہ 457، 380، 34 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا تھا جو کے مذکورہ عدالت میں زیر سماعت تھا دونوں ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر سول جج ون و میجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور نے 3/3 سال قیدِ با مشقت اور 25/25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید 6 ماہ قیدِ سادہ بھگتنا ہوگی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3/3 ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے حکم دیا کہ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی عدالت کے مطابق ملزمان کو پہلے سے کاٹی گئی قید کا فا ئدہ بھی دیا جائے گا، جبکہ جرمانے کی رقم بطور معاوضہ شکایت کنندہ کو ادا کی جائے گی عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو تحویل میں لے کر سزا پر عملدرآمد کرایا جائے۔



