پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس عبور


کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
ابتدائی کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 81 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کی عکاسی کر رہی ہے۔
مالیاتی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کا رجحان سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور معاشی استحکام کی جانب اشارہ کرتا ہے، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا امکان بھی برقرار رہتا ہے۔