تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز

تہران(ویب ڈیسک) ایران میں سابق رہبرِ اعلیٰ کی آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں عوامی جنازوں، الوداعی تقریبات اور تدفین کے سلسلے میں کئی روزہ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ متعدد غیر ملکی شخصیات بھی تعزیت کے لیے ایران پہنچ رہی ہیں۔

تین جولائی کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی تقریبِ خراجِ عقیدت میں مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ آج تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں دو روزہ عوامی الوداعی تقریب شروع ہو گئی، جہاں صبح 6 بجے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے۔ یہ تقریب 5 جولائی کی رات 8 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ مرکزی نمازِ جنازہ بھی 5 جولائی کی صبح ادا کی جائے گی۔

سابق رہبرِ اعلیٰ کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ، جن میں صاحبزادی بشریٰ حسینی خامنہ ای، بہو زہرا حداد عادل، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور ننھی نواسی زہرا محمدی کے تابوت بھی سوگواروں کے دیدار کے لیے رکھے گئے ہیں۔

6 جولائی کو تہران میں مرکزی جنازے کا جلوس نکالا جائے گا، جس کے لیے دارالحکومت میں طویل راستے کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ متوقع بڑے ہجوم کو سنبھالا جا سکے۔

بعدازاں قم میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوگی، جبکہ میت کو 7 جولائی کی شام عراق کے شہر نجف منتقل کیا جائے گا۔ 8 جولائی کو نجف اور کربلا میں جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے، جس کے بعد میت ایران واپس لائی جائے گی۔

سرکاری شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو شمال مشرقی شہر مشہد میں واقع امام رضاؑ کے روضہ مبارک میں تدفین عمل میں لائی جائے گی، جہاں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button