سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس ختم کر دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سری لنکاکےقونصل جنرل سنجیوا پٹیوالانے خوشخبری سنائی کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئےویزہ فیس ختم کر دی ہے، آن لائن ویزادرخواست پر48گھنٹوں میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔سنجیواپٹیوالا کا کہناتھا کہ ویزا فیس کے ختم ہونے سے پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد میں اضافہ ہوا، سال2026میں30ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکاآمد متوقع ہے،گزشتہ برس سری لنکا آنیوالے پاکستانیوں کی تعداد20ہزار تھی،ویزافیس ختم ہونے کے بعد سری لنکا میں پاکستانی جوڑوں کی شادی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے100سری لنکن اسٹوڈنٹس کو علامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی، 2005میں فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کے باوجود دونوں ممالک کےدرمیان ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں، پاکستان سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔



