سپین نے فٹبال کی تاریخ رقم کر دی، بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے\سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر سپین نے نہ صرف دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں سپین نے اضافی وقت میں شاندار کھیل پیش کیا، جہاں فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنا دیا۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ سپین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو بیک وقت مردوں اور خواتین کے فیفا ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس سے قبل سپین نے 2023ء فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیت کر خواتین کی عالمی چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی، جبکہ اب مردوں کا عالمی ٹائٹل بھی حاصل کر لیا ہے۔

سپین بھر میں جشن کا سماں

16 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے پر سپین بھر میں جشن کا آغاز ہو گیا۔ دارالحکومت میڈرڈ، بارسلونا اور دیگر شہروں میں ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے، جہاں قومی پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا گیا۔

شہریوں نے آتش بازی، نعرے بازی اور رقص کے ذریعے قومی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ سپین کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی کو ملک کی فٹبال تاریخ کا یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button