جنوبی کوریا میں 20 سال میں پہلی بار خاتون بطور وزیر اعظم نامزد

سیئول(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں دو دہائیوں بعد ایک بار پھر کسی خاتون کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ صدر لی جے میونگ نے کاروباری اور ٹیکنالوجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ہان سیونگ سوک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہان سیونگ سوک معروف ٹیکنالوجی کمپنی ناور کارپوریشن کی سابق چیف ایگزیکٹو رہ چکی ہیں اور انہیں جنوبی کوریا کے ڈیجیٹل اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نمایاں شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ نامزدگی 20 سال میں پہلی بار کسی خاتون کے اس اہم عہدے کے لیے سامنے آئی ہے، جسے ملک میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر لی جے میونگ کے مطابق اس تقرری کا مقصد معیشت میں جدت، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سیکٹر کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
تاہم ہان سیونگ سوک کی بطور وزیر اعظم تقرری کو حتمی شکل دینے کے لیے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں سماعت اور توثیق کا عمل مکمل ہونا ضروری ہے۔



