چینی کوسٹ گارڈ،جنگی بحری جہازوں کا تائیوان کے جزیروں کا محاصرہ

تائیوان (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے زیرِ انتظام جزائر کے قریب چینی کوسٹ گارڈ اور ایک سروے (تحقیقی) جہاز نے مشترکہ طور پر سرگرمیاں انجام دی ہیں، جسے تائیوان نے کھلی “اشتعال انگیزی” قرار دیا ہے۔

تائیوانی کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ چائنہ کوسٹ گارڈ اور ایک سروے جہاز نے ایک ساتھ اس متنازع سمندری علاقے میں کارروائی کی ہے۔ یہ جزائر تائیوان اور ہانگ کانگ کے درمیان واقع ہیں، جنہیں تائیوان اپنی انتظامی حدود میں شمار کرتا ہے۔

تائیوان کا کہنا ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ جہاز نے اس کارروائی کو “قانون نافذ کرنے کی سرگرمی” قرار دیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ “تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد میں ہے”۔

اس صورتحال کے جواب میں تائیوان نے بھی فوری طور پر اپنے بحری جہاز علاقے میں بھیج دیے اور سخت ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین اس علاقے میں اپنی عملداری کا جھوٹا تاثر قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کی بحری سرگرمیوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button