وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں پر الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنےکے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے سہیل آفریدی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



