وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیلئے خطرے کی گھنٹی!50 سے زائد ایم پی ایز نے نیا گروپ بنا لیا


پشاور (جانوڈاٹ پی کے) تحریک انصاف میں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، جہاں 50 سے زائد اراکینِ صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف الگ گروپ قائم کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پیشرفت کے بعد خیبر پختونخواہ حکومت کو آئندہ بجٹ کی منظوری میں شدید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سیاسی دباؤ میں آ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پارٹی کے اندر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی بھی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ اراکین اسمبلی کے بڑے گروپ کی علیحدگی کے بعد صوبائی حکومت کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جبکہ حکومت بچانے اور بجٹ کی منظوری کیلئے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 50 سے زائد ارکان کا الگ دھڑا بنانا صوبائی حکومت کیلئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے اور آنے والے دن خیبرپختونخوا کی سیاست کیلئے نہایت اہم ہوں گے۔