سکردو ایئرپورٹ کے رن وے کی جزوی بندش، مرمتی کام جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سکردو ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے باعث مرکزی رن وے 14L/32R کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت رن وے روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 4 بجے تک دستیاب نہیں ہوگا، یہ بندش 28 جون تک برقرار رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام میں رن وے کی سیل کوٹنگ، دراڑوں کی مرمت اور مارکنگ کی دوبارہ پینٹنگ شامل ہے تاکہ پروازوں کے لیے حفاظتی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رن وے کو کم از کم ایک گھنٹہ قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے کھولا جا سکتا ہے۔



