عمرکوٹ کے ٹیوشن سینٹر میں بچی کیساتھ بدفعلی کاواقعہ،وزیرِ تعلیم سندھ کا نوٹس،رپورٹ طلب کرلی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عمرکوٹ کے ٹیوشن سینٹر میں زیرتعلیم بچی کیساتھ سینٹر کے ملازم کی جانب سے بدفعلی کا واقعہ۔وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کا ایس ایس پی عمرکوٹ سے ٹیلیفونک رابطہ،واقعے میں ملوث شخص کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا افسر بھی ہے۔سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے معاشرتی سطح پر ایسے کسی بھی کردار کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،معصوم بچی کے ساتھ بدفعلی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔



