سرکاری اسکول کی طالبات نے“دریائے سندھ بچائیں،زندگی بچائیں”کے عنوان کے تحت علمی تجربات کی بنیاد پر حل بتا دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سرکاری اسکول کی طالبات نے“دریائے سندھ بچائیں،زندگی بچائیں”کے عنوان کے تحت علمی تجربات کی بنیاد پر حل بتا دیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سن، تعلقہ مانجھند، ضلع جامشورو کے طلبہ نے STEAM Sanitation Challenge کے تحت دریائے سندھ کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
طلبہ نے دو جدید ماڈلز تیار کیے۔ River Guard Net دریا میں داخل ہونے سے قبل پلاسٹک اور دیگر کچرے کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جبکہ River Cleaner Boat دریا کی سطح پر موجود تیرتے ہوئے فضلے کو جمع کر کے صفائی کے عمل کو مؤثر بناتی ہے۔
اس سرگرمی نے طلبہ کو ماحولیاتی تحفظ، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور سائنسی تحقیق کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرایا، جبکہ انہیں اپنے اردگرد کے ماحول کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی دلایا۔
سرکاری اسکول کی طالبات نے “دریائے سندھ بچائیں، زندگی بچائیں” کے عنوان کے تحت علمی تجربات کی بنیاد پر حل بتا دیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سن، تعلقہ مانجھند، ضلع جامشورو کے طلبہ نے STEAM Sanitation Challenge کے تحت دریائے سندھ کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں… pic.twitter.com/QgdvroNwRv
— Minister Education & Literacy Government of Sindh (@MinisterEduGos) May 31, 2026



