شاه لطیف کے پارکھ ربڏنو لاکھو کی تدفین،علاقے میں سوگ کی فضا

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) لاکھا برادری کی معزز شخصیت، سماجی رہنما اور ہر دلعزیز نیک انسان ربڏنو لاکھو تقریباً 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے باعث پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

سندھ لاکھا قومی اتحاد تھرپارکر کے آرگنائزر اور سماجی رہنما نوجوان محمد سلیمان لاکھو المعروف بھائی ایم ایس لاکھو کے والد، لاکا برادری کی معتبر شخصیت، سگھڑ شاعروں کے سرپرست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے فکری پارکھ ربڏنو لاکھو گڑدوں کی تکلیف کے باعث علاج کے لیے بدین ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیے جا رہے تھے کہ وہ علی بندر کے قریب راستے میں ہی دم توڑ گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کا جسد خاکی گاؤں ابراہیم لاکھو، یونین کونسل ڈاھبڑو، تعلقہ ڈیپلو لایا گیا، جہاں ان کی نماز جنازہ میں بدین اور تھرپارکر اضلاع سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین اور تھرپارکر کے مرکزی دینی ادارے کے مہتمم مولانا محمد جمن جوڻيجو المعروف ابو انس جوڻيجو نے پڑھائی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کی وفات کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ تعزیت کے لیے ان کے گاؤں حاجی ابراہیم لاکھو میں تعزیتی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں مختلف برادریوں، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تعزیت کرنے والوں میں غوثیہ جماعت لاڑ کے صوبائی رہنما خلیفہ علی نواز درس، وڈیرے حاجی محمد اسحاق لاکھو، ڈاکٹر محمد الیاس کنبھار، آبادگار رہنما کلوئی لنڈ برادری کے نوجوان سرکردہ بابو جان لنڈ، سیٹھ نظیر احمد بروہی، وڈیرے الہورايو بروہی، انسانی حقوق کے رہنما اور بین المذاہب امن کمیٹی حیدرآباد ڈویژن کے چیئرمین عبدالقیوم راہو، شادی لارج پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ غلام رسول بروہی، صحافی منظور جان لنڈ، صحافی احسان جان وہندانی اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے مرحوم کی سماجی، ادبی اور فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علاقے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button