وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، حکومتی امور اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حکومت کی جانب سے ملکی معاملات کو بہتر بنانے، معاشی استحکام اور مختلف شعبوں میں جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی معاملات سے متعلق اہم امور بھی زیر غور آنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button