پاک،چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پورا اُتری،مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طےکرینگے،وزیر اعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم نے پاک چین سفارتی تعلقات کے75سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے،چینی صدر،وزیراعظم اور چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،چین کو تسلیم کرنے والا پاکستان سب سے پہلا مسلم ملک تھا،دنیامیں منفرد مثال پاک،چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پورا اُتری۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت،چین نے پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی،وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط ترہوئی،سی پیک چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا عملی مظہر ہے،سی پیک پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کیلئے اہم ہے،پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہا،پاک چین دوستی سمندر سے گہری،ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے،مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے،پاکستان خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، دیگر ممالک کے ساتھ چین نے ہماری امن کوششوں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین نے 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا،آج چین کی اقتصادی اور فوجی قوت دنیا کیلئے مثال ہے،زراعت میں جدت کیلئےچین پاکستان کی مدد کر رہا ہے،ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی،سی پیک 2 میں زراعت،آئی ٹی،مصنوعی ذہانت،کان کنی اور معدنیات ترجیح ہیں،پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے،پاکستان میں ہرچینی شہری کو بہترین سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،صدرآصف زرداری کی طرح میرا دورہ چین بھی تعلقات کو دوام بخشےگا۔

مزید خبریں

Back to top button