وزیراعظم سے راناثناء اللہ اور انجینئیر امیر مقام کی ملاقات، ملکی سیاسی حالات اور حکومتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رانا ثناء اللہ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، اور انجینئیر امیر مقام، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا نے آج وزیراعظم آفس میں ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی اموراور سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔

  دونوں وزرا نے خلیج کے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا.

مزید خبریں

Back to top button