وزیراعظم شہباز شریف کی سروسز چیفس کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر سروسز چیفس کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں وطن کے دفاع کے لیے موجود رہتے ہیں۔
عید کے موقع پر وزیراعظم اور عسکری قیادت نے ملک کی سلامتی، امن، خوشحالی اور قوم کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افواج پاکستان ہر وقت وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔



