پاکستان اور سعودی عرب میں کلاؤڈ انفرااسٹرکچر اور سائبر سکیورٹی میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ کی سعودی ہم منصب عبداللہ السواحہ سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر اور  سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق شزہ فاطمہ نے سعودی وزیر مواصلات کو پاکستان کے آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان بی ٹو بی شراکت داری، ٹیکنالوجی برآمدات اور سرمایہ کاری پر گفت گو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید استوار کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاک سعودی دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط ڈیجیٹل پارٹنرشپ میں ڈھالنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button