مقروض ہیں، غلام نہیں: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو قرض واپس کرنے کا فیصلہ

​اسلام آباد/کابل( خصوصی رپورٹ \جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان نے اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا دوٹوک اعلان کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ اسی ماہ واپس کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 17 اپریل کو اس قرضے کی واپسی یا رول اوور کی تاریخ ہے، تاہم پاکستان نے کسی بھی بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے یہ رقم شکریہ کے ساتھ واپس کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں اور یو اے ای کی جانب سے پاکستان پر بعض سفارتی معاملات میں دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ اس اہم قدم کا مقصد عالمی سطح پر یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اب اپنے فیصلے خود کرنے میں مکمل آزاد ہے اور آئی ایم ایف یا کسی بھی دوسرے مالیاتی ادارے کی زنجیروں سے جلد نجات حاصل کر لے گا۔

​دوسری جانب، پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید تیزی لا کر ایک ‘نیو نارمل’ سیٹ کر دیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ زوب سیکٹر پر 32 مربع کلومیٹر کے علاقے میں نئی باڑ لگا کر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے، جس سے سرحد پار دراندازی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اگرچہ چین کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ادھر دبئی میں انویسٹ کرنے والے ان پاکستانیوں کے لیے بھی عبرت ناک خبریں آ رہی ہیں جن کا 70 فیصد سرمایہ جنگ کی وجہ سے ڈوب چکا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں سمگلنگ اور ڈالر مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ کالا دھن ملک سے باہر منتقل کرنے والوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اس حوالے سے شکیل ملک کا تفصیلی وی لاگ اور تجزیہ یہاں دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button