ایران کا "سجیل” میزائل حملہ،امریکہ کے اتحادیوں نے پلو جھاڑ لیے،امریکی عوام غصے میں لال پیلی

تل ابیب/تہران(جانوڈاٹ پی کے) ایران نے اپنے خفیہ اور جدید ترین ہتھیار میدان میں اتار دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ایران نے پہلی بار اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے "سجیل” میزائلوں سے اسرائیل کے زیرِ زمین بنکرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلوانے کی اپیل پر ان کے قریبی اتحادیوں نے بھی ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ برطانیہ، فرانس، جاپان اور اٹلی نے اس جنگ میں مزید حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق، اب تک اس 16 روزہ جنگ میں امریکہ 12 ارب ڈالر سے زائد رقم جھونک چکا ہے، لیکن اسے ایک فیصد بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ امریکی عوام میں اس بھاری اخراجات پر شدید غصہ پایا جا رہا ہے کہ ان کے ٹیکس کا پیسہ اسرائیل کے مفادات کے لیے کیوں ضائع کیا جا رہا ہے۔
ایران نے واضح پالیسی اپنائی ہے کہ صرف وہ ممالک گزر سکیں گے جو امریکہ سے تعلقات ختم کریں گے یا چینی کرنسی میں تجارت کریں گے۔
ایران نے ملک بھر سے 500 سے زائد جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں بھارتی اور افغان باشندوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
مزید سنسنی خیز تفصیلات کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھیں:




