سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، افغان کمانڈر بصیر ہلاک، ساتھی گرفتار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ افغان کمانڈر بصیر سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران مارا گیا۔

20 مئی 2026ء کو سیکیورٹی فورسز نے سارانان کےعلاقے ارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو ہلاک کیا جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے  کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا۔ ہلاک خارجی  بصیر افغانی خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا جو سیکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ہے۔

خارجی بصیر  شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیلوں  کا آپریشن کمانڈر بھی تھا۔ اس سے پہلے 22 فروری 2026ء کو خارجی بصیر کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے 5 خودکش بمباروں پر مشتمل  ایک گروہ کو پشین میں سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا تھا۔

خارجی  بصیر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button