سوات:اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری،ایک طالبہ جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی

سوات(جانوڈاٹ پی کے)اپر سوات میں اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری جس سے ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  اپرسوات کےعلاقے دار مئی میں اسکول بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس سے بس بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 20 سے زائد  طالبات  زخمی ہوگئیں۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 40 سے زائد طالبات سوار تھیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کومٹہ کےاسپتال منتقل کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button