سرگودھا میں غیرت کے نام پر خاتون قتل، شوہر سمیت 3 ملزمان گرفتار


سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) سرگودھا کے تھانہ صدر کی حدود چک 109 شمالی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مظہر نے اپنے بھائیوں اظہر اور گلاب خان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کیا اور بعد ازاں خاموشی سے لاش کی تدفین کرنے کی کوشش کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔