وزیراعلیٰ بلوچستان کا آپریشن شعبان کا جائزہ، سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین


کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر فورس کے جوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ "پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی۔