5کروڑکا مطالبہ،نا ختم ہونے والے مالی فوائد لئے،مومنہ اقبال پہلے سے رشتہ ازدواج میں تھیں،لیگی ایم پی اے کے وکیل کاجوابی وار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ثاقب چدھڑکے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی مومنہ اقبال پر جوابی الزامات عائد کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال کی مختلف تفصیلات سامنے آئیں گی جس میں آپ حیران رہ جائیں گے،محترمہ مدعیہ نے سائبر بلنگ کا جو کہا ہے وہ تو بہت عجیب ہے،محترمہ نے ان کی وائف پر بھی الزام لگایا ہے،ان کو بھی نوٹس ملا ہے،ہم نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کاوقت لیا ہے۔مومنہ اقبال نے نا ختم ہونے والے فنانس سپورٹ لی،مومنہ اقبال نے5کروڑ کا مطالبہ کیا،مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر کیطرف سے13مئی کو ٹیلیفون دھمکیاں دی گئیں،جس پر17مئی کوثاقب چدھڑ کے کزن نوید عباس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں کئی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر ہونے کے بعد معاملہ کو کاونٹر کرنے کے لئیے این سی سی آئی اے میں درخواست دی گئی۔مومنہ اقبال پہلے بھی رشتہ ازدواج میں تھیں جس کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑا۔



