محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری تیار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ خزانہ نے بجٹ کی تیاری اور انتظامی امور میں مصروف ملازمین کو مالی ریلیف دینے کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بونس کی صورت میں دینے کے لیے باقاعدہ سمری تیار کر لی گئی ہے، جو سیکرٹری خزانہ کی جانب سے ارسال کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجٹ عمل میں شامل ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور انہیں مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد محکمہ خزانہ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک اہم مالی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

حتمی منظوری کے بعد بونس کی ادائیگی کے طریقہ کار اور شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button