سجاول،جمعیت علمائے اسلام کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)جمیعت علماء اسلام کی جانب سے مولوی اسمعیل میمن اور فضل اللہ فیاض کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،کارکنوں نے شہر میں ریلی نکال کر بڑھتی مہنگائی پر شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول، آٹا، چینی اور روزمرہ اشیاء کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔جے یو آئی رہنماؤں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں شہریوں اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔



