سجاول:بیوی کے قاتل شوہر اور ساس کو عمرقید کی سزا

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول کی سیشن عدالت نے بیوی کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شوہر اور ساس کو عمر قید کی سزا سنا دی۔سیشن جج زاہدہ پروین نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے ملزمان صوفی غیور اور اس کی والدہ نگینہ کو مقتولہ سویرا عرف نینا کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا، جس پر دونوں ملزمان کے خلاف مقتولہ کے والد صوفی غلام شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ماں اور بیٹے دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔



