سعد رفیق کی ویڈیو وائرل،بھارتی فوجی افسر کی شرمناک حرکت

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں اگلے ہفتے ایک بڑے عالمی بریک تھرو کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے جس کے لیے 13سے18مئی کی تاریخیں اہم قرار دی جا رہی ہیں۔
کابل سے ایک انتہائی شرمناک خبر سامنے آئی ہے جہاں بھارتی سفارتخانے میں تعینات ملٹری اتاشی بریگیڈیئر نارائن پر ایک افغان خاتون کی عصمت دری کا سنگین الزام لگایا گیا ہے جس پر افغان طالبان کی خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو پیکا ایکٹ اور نئے ڈیفمیشن قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کا الٹی میٹم دیا ہے۔




