وعدے پورے کرنے کے لیے ہوتے ہیں:صادق علی میمن

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی اور پ پ پ ٹھٹھہ ضلع کے صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے رکن صادق علی میمن کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شھروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے پر قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس معاملے پر کمیٹی کے سامنے سنجیدگی سے توجہ دلانے کے نتیجہ میں ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی میں فائبر آپٹک تنصیب منصوبے کے فیز 1 کا آغاز کردیا گیا ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن کا کہنا تھا کے جلد ہی فیز 2 کے تحت مذکورہ سہولت کو پورے ضلع تک وسیع کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سے ضلع بھر کے عوام بہتر اور تیز رفتار انٹرنیٹ سہولت اور جدید ڈیجیٹل خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔



