روس یوکرین جنگ شدید، 24 گھنٹوں میں 27 افراد ہلاک

ماسکو، کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جاری شدید جنگ ایک بار پھر انتہائی خوفناک رخ اختیار کر گئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خونریز حملوں اور ڈرون سٹرائیکس میں بچوں سمیت 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ روسی علاقے کراسنوڈار میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا اصل ہدف روس کا اہم بحری اڈہ ‘نووروسیسک’ تھا، تاہم ڈرون گیلینڈژک کے قریب ساحلی علاقے میں جا گرا اور بڑی تعداد میں شہری اس کی زد میں آ گئے۔
دوسری جانب، یوکرین پر روسی حملوں کے نتیجے میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ یوکرینی علاقے زاپوریژیا پر روسی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 افراد کی جان چلی گئی۔



