امریکاایران معاہدہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اورتوانائی کی منڈیوں کیلئےفائدہ مندہوگا،روسی صدر

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور توانائی کی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس اور آسیان ممالک کا تعاون جاری رکھنے کا پلان ہے، روس آسیان ممالک کو خوراک اور توانائی کی فراہمی جاری رکھے گا۔روسی صدر نے کہا کہ روس اور آسیان ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے ایران، امریکا ڈیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ مستقبل کے معاہدوں کی بنیاد ہوگی۔ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور توانائی کی منڈیوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔انھوں نے کہا کہ روس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button