امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش کردی۔ترجمان کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو کی۔ روسی صدارتی آفس کریملن کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش کی۔بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات ترکیہ میں ہونے والی نیٹو سمٹ کے تناظر میں کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان کریملن کے مطابق روس بھی اس تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کا خواہاں ہے۔۔ تاہم روس کے بنیادی موقف کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔



