ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں اور دفاعی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق اردن کے علاقے الرکبان میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے کے دوران ایک ایف-15 طیارہ تباہ کیا گیا، دفاعی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرین میں کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی کمپنی ایمازون کا مرکزی ڈیٹا سینٹر تباہ ہو گیا، جبکہ محرق اور رفاع میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ علی السالم اور احمد الجابر ایئربیس پر موجود ایم کیو-9 ڈرون ہینگر، ایف پی ایس-117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع سے متعلق سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کیمپ العدیر میں ہیلی کاپٹروں کے پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ کیا گیا، جبکہ الجابر ایئربیس میں فوجی اہلکاروں کی رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کے لیے نہیں ہے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے امریکی فوج کو خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button