33 ریٹائرڈ افسران بیرون ملک منتقل، غیر ملکی کرنسی میں پنشن لینے کا انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) افسر شاہی سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پنشن وصول کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران سے متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردیں۔ دستاویزات کے مطابق مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔

حکومت پاکستان غیر ملکی کرنسی میں پنشن وصول کرنے والے ان افسران کو مجموعی طور پر 34 کروڑ 21 لاکھ روپے سالانہ ادا کرتی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق کئی دیگر ممالک میں مقیم ریٹائرڈ افسران کو پنشن پاکستانی کرنسی میں بھی ادا کی جاتی ہے، تاہم ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارت خارجہ کے پاس موجود نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button