راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیسز کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے 4 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی کارروائی اس وقت آگے نہ بڑھ سکی جب تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس کے باعث کیسز کی سماعت مؤخر کر دی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 4 جون مقرر کر دی ہے۔



