رانا ثنااللہ نے حنیف عباسی اور ناصر بٹ جھگڑے پر چیئرمین سینیٹ کو رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)رانا ثنااللہ نے حنیف عباسی اور ناصر بٹ جھگڑے پر چیئرمین سینیٹ کو رپورٹ جمع کروا دی۔جس آدمی نے پارلیمنٹ ہاؤس آکرویڈیو بنائی اس نے جرم کیا، کسی رکن کے ساتھ پارلیمنٹ میں آنا کوئی جرم نہیں ہے،ارکان پارلیمان کے ساتھ لوگ پارلیمنٹ میں آ جاتے ہیں،اس آدمی کی ویڈیو میں دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا،ویڈیو بنانے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،الزام لگانے والے شخص کی سی سی ٹی وی لیک ہونا اندرونی معاملہ ہے،سی سی ٹی وی لیکج کی تحقیق چیئرمین سینیٹ یا اسپیکر کا معاملہ ہے ،ناصربٹ اور حنیف عباسی کو ایک دوسرے کیخلاف کوئی شکایت نہیں ہے۔



