راجہ پرویز اشرف کا یوم شہدائے کشمیر پر پیغام، 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سری نگر کے 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء نے اپنے خون سے کشمیر کی جمہوری جدوجہد کی بنیاد رکھی، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حق خودارادیت کی خواہش کو طاقت اور جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، شہدائے کشمیر کی قربانیاں انصاف اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کا روشن باب ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا اصولی مؤقف پیپلز پارٹی کے لیے مینارہ نور ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ وادی کے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button