مذاکرات کے فیصلے کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہمارے سیاسی قیدی بے گناہ ہیں انہیں رہا کرنا چاہیے،علامہ ناصر عباس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مذاکرات کے فیصلے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

حزب اختلاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، مذاکرات کا مقصد ملک کو ٹریک پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ کرنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگراس ملک کو چلانا ہے تو ضروری ہے کہ بات چیت ہو۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آ جائیں۔

علامہ راجا ناصر عباس نے استفسار کیا کہ کیا ملک کو بحران سے نکالنا وزیراعظم شہباز شریف کی ذمے داری نہیں ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی قیدی سارے کے سارے بے گناہ ہیں، انہیں رہا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button